پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں نظر آئیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرزکے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہےنشاہین شاہ آفریدی ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے، فاسٹ باؤلر کا اس فرنچائز کے ساتھ معاہدہ 3 سال کے لیے ہوا ہے۔
شاہین نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ لیگ میں شرکت کے حوالے سے پُر جوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ یو اے ای میں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں موجود ہیں جو ان کی ٹیم کو بھی سپورٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پچھلے سیزن کی رنر اپ ٹیم ہے، لیگ کا دوسرا سیزن جنوری 2024 میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔
یہ بھی یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اپنے دور میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔