لاہور: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی: ٹی20 ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم ری ہیب کے باعث وہ لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
پی سی بی نےسابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پینشن میں اضافہ کردیا
کرکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم کی سخت نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں، انہوں نےانگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ہوم سیریز میں شرکت نہیں کی۔
قبل ازیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کا کہنا تھا کہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آٹھویں سیزن میں ٹیم کی قیادت کریں گے شاہین شاہ آفریدی فٹ ہیں اور اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کررہے ہیں جبکہ فرنچائز کی پی ایس ایل 8 میں قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔
دوسرا ون ڈے؛ 262 رنز کا ہدف پہاڑثابت ہوا، پاکستان کونیوزی لینڈ نے79رنزسےشکست دے دی
انہوں نے کہا تھا کہ فرنچائز پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ لیتے ہیں، اس سے پہلے بھی برا وقت دیکھ چکے ہیں، خواہش ہے کہ ٹائٹل کا دفاع کرکے پی ایس ایل کی پہلی ٹیم بنیں،متوازن سائیڈ بنانے کی کوشش کی ہے، بالنگ ہماری طاقت ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے 19 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔