لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کا ایک اور کارنامہ

0
101
shaheen afridi

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ، شاہین آفریدی پی ایس ایل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے باؤلر بن گئے۔ انہوں نے گزشتہ روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کو آؤٹ کرکے پاکستان سپر لیگ میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اہم میچ سے قبل مایہ ناز سپنر ٹورنامنٹ سے آؤٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شاہین نے کوٹے کے 4 اوورز میں 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں، شاہین سے قبل سابق کرکٹر وہاب ریاض نے 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزا اپنے نام کیا تھا جبکہ اس فہرست میں فاسٹ باؤلر حسن علی کا دوسرا نمبر ہے جو 107 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ انہیں وہاب ریاض کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے محض 6 وکٹیں درکار ہیں۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 87 وکٹوں کے ہمراہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Leave a reply