شاہد آفریدی کی بیٹی اورشاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تاریخ سامنےآ گئی

0
32

لاہور: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

باغی ٹی وی : شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 سے قبل نکاح کے بندھن میں بندھنے کی تیاری شروع کردی ہے، سابق کپتان اور ماضی کے عظیم کھلاڑی شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر کی بیٹی انشاء آفریدی کے ساتھ شاہین شاہ کا نکاح ہورہا ہے، دونوں کی منگنی دو سال پہلے ہوئی تھی۔

شاہین شاہ کی ہونے والی دلہن اس وقت زیر تعلیم ہیں ، یہ شادی پاکستان میں سب سے مقبول شادی قرار دی جا رہی ہے، شاہین شاہ اور شاہد آفریدی کے پرستاروں کو اس شادی کا شدت سے انتظار ہے۔

شاہد آفریدی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں خاندانوں کے بڑوں نے شاہین اور انشا کے نکاح کے لیے 3 فروری 2023 کا دن مقرر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، شاہین آفریدی اور انشاء کا نکاح ہو رہا ہے جبکہ رخصتی بعد میں ہوگی، شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی اس سے چند ماہ قبل ہوگی۔

گورنر پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر دی

شاہین شاہ آفریدی ان دنوں فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور ان کا ری ہیب جاری ہے،وہ پاکستان سپر لیگ سے قبل نکاح کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شاہین شاہ کے دیرینہ دوست حارث رؤف کے نکاح کی تقریب ہفتے کو ہو رہی ہے، حارث کی رخصتی کی تقریب آئندہ سال ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ اور حارث رؤف فروری میں لاہور قلندرزکی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں حصہ لیں گے، شاہین شاہ کی کپتانی میں گزشتہ سال لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا، نکاح کے بعد شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ میں مصروف ہوجائیں گے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرز کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

Leave a reply