قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم میں اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹی موٹی باتیں ہر جگہ ہو جاتی ہیں، لیکن ٹیم میں اتحاد قائم ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یہ باتیں ہم باہر سے سنتے ہیں کہ ٹیم میں اتحاد نہیں، لیکن ٹیم کی باتیں ٹیم کے اندر ہی رہنی چاہئیں۔ باہر والوں کی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لیے شاندار پرفارمنسز دی ہیں، جبکہ نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔
شاہین شاہ نے بتایا کہ ٹیم آج دوسری پریکٹس کر رہی ہے، ایشیا کپ سے پہلے ٹرائی نیشن سیریز کھیلنے سے بھرپور فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی بھی حریف آسان نہیں ہوتا، ہماری نوجوان ٹیم بلا خوف کھیل رہی ہے جس کا فائدہ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ سے قبل دبئی آنا تیاری کے لیے بہترین موقع ہے، پہلے فوکس ٹرائی نیشن سیریز اور پھر ایشیا کپ پر ہوگا۔
واضح رہے کہ 17 اگست کو پاکستان، افغانستان اور امارات کے درمیان سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں 17 رکنی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ فخر زمان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ایران، صوبہ سیستان-بلوچستان میں حملہ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق
بونیر میں سیلابی تباہی، شادی کی خوشیاں 24 جنازوں میں بدل گئیں
کراچی: پٹاخوں کے گودام میں دھماکے، اموات 6 ہو گئیں، مقدمہ درج
جاز کے غیر مجاز نرخوں میں اضافے کی خبروں کی پی ٹی اے کی تردید