قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی 23 برس کے ہو گئے ہیں۔
باغی ٹی وی: شاہین شاہ آفریدی آج اپنی 23ویں سالگرہ منا رہے ہیں شاہین نے کراچی میں اپنے سسر شاہد آفریدی سمیت اہلخانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا شاہد آفریدی نے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے داماد کو سالگرہ کی مبارکباد دی، کیپشن میں شاہین کیلئے لکھا، ’خوش رہو‘۔
HBD @iShaheenAfridi khush Rahoo….. pic.twitter.com/wukr0IAMXz
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 5, 2023
تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھرکے ٹیرس پرکیک کاٹنے کے بعد شاہد آفریدی شاہین کو کیک کھلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاء آفریدی شاہین کی منکوحہ ہیں، دونوں کا نکاح رواں سال 3 فروری کو ہوا تھا۔
پاکستان سپرلیگ 8ویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہورقلندرز کی سنسنی خیزفتح کے بعد کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ان کی منکوحہ انشاء آفریدی کے ساتھ ٹرافی اٹھائے گراؤنڈ میں دیکھا گیا تھا۔
شاہین آفریدی کا تعلق پشتونوں کے ذخہ خیل آفریدی قبیلے سے ہے۔ وہ افغانستان کی سرحد پر پاکستان کے ضلع خیبر کے ایک قصبے لنڈی کوتل میں پلا بڑھا۔ وہ سات بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے شاہین نے اپریل 2018ء میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور دسمبر 2018ء میں قومی ٹیم کے لیے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا۔ 2017ء میں آفریدی کو 6 فٹ 6 انچ 17 سالہ پاکستانی فاسٹ باؤلنگ ٹیلنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے –
اگست 2018ء میں، وہ ان تینتیس کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2018-19ء کے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا تھا۔ اگلے سال، آفریدی کو سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی (سال کا بہترین کرکٹ کھلاڑی) سے نوازا گیا۔ آفریدی کو 2021ء کے آخر میں 2022ء پاکستان سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کا کپتان نامزد کیا گیا تھا۔