پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، جبکہ 6.5 اوورز ابھی باقی تھے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو انتہائی کامیاب ثابت ہوا۔ قومی بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 19.2 اوورز میں صرف 110 رنز پر آؤٹ کر دیا۔فہیم اشرف نے 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، سلمان مرزا نے 3، نسیم شاہ نے 2 اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 13.1 اوورز میں 112 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ صائم ایوب کے چھکے کے ساتھ گرین شرٹس نے شاندار انداز میں فتح مکمل کی۔

سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے لیے یہ کامیابی نہایت اہم تھی، جس سے سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی.

لاہور فضائی معیار مانیٹرنگ اسٹیشن بند کرنے کا الزام، حکومت پنجاب پر تنقید

کراچی میں فائرنگ، بائیکیا رائیڈر جاں بحق، راہگیر زخمی

Shares: