پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی، جہاں بیٹرز کی شاندار کارکردگی کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی نے 51 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر 2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

برطانوی اسپورٹس جریدے کے مطابق ٹاروبا میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مردوں کے ایک روزہ فارمیٹ کے ’اسٹرائیک ریٹ چارٹ‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ 100 وکٹوں کی حد کے ساتھ اب شاہین 25.4 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس سے قبل محمد شامی 25.8 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر تھے۔

شاہین نے 65 ون ڈے میچوں میں 131 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹوں کا نیا ریکارڈ بھی بنا لیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور افغانستان کے راشد خان کے پاس تھا، جنہوں نے 65 میچز میں 129 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تھانہ شادمان اور دیگر جلاؤ گھیراؤ کیسز کا فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا

نیب کا لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی اور عوامی مفاد کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

Shares: