شاہین شاہ آفریدی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اسٹوری شیئر کی ویڈیو میں لکھا ہے کہ مجھے کبھی ایسی پوزیشن میں مت لانا جہاں مجھے یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں! میرے صبر کا امتحان نہ لیں شاہین شاہ آفریدی کی پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ شاید میں سب سے مہربان اور پیارا شخص ہوں جس سے آپ کبھی ملے ہوں لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ جاتا ہوں تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں 50 اوورز ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابراعظم تینوں فارمیٹ کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
بعدازاں بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان جبکہ شاہین کو ٹی20 فارمیٹ کی ذمہ داری سونپ دی تھی جبکہ ون ڈے کیلئے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔دوسری جانب بابراعظم کی دوبارہ واپسی نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو ہوا دی ہے۔ جس کے بعد معنی خیز پیغام پر مبنی ویڈیو پیغام نے ٹیم میں یکجہتی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

Shares: