شاہین شاہ آفریدی نے عید الفطر کا دن طورخم میں تودے سے متاثرہ علاقے گزارا،تصاویر

خیبر: قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے عید الفطر کا دن طورخم میں پہاڑی تودے سے متاثر ہونے والے علاقے میں گزارا۔

باغی ٹی وی: شاہین آفریدی اپنے آبائی علاقے میں نماز عید کی ادائیگی اور قریبی عزیزوں سے ملاقات کے بعد طورخم گئےجہاں انہوں نے ریسکیو کاموں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا،یسکیو آپریشن کرنے والے اداروں کے رضاکاروں اور پاک فوج کی امدادی و بحالی ٹیم کے اہلکاروں سے ملاقات کی-

بابر اعظم نے عید الفطر اپنے پرانے محلےمیں منائی


سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شاہین آفریدی نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنا عید کا دن طورخم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے علاقے میں گزارا، اس افسوسناک واقعے میں 8 اموات ہوئیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے اور بہت زیادہ مالی تقصان ہوا ہے، یہ دیکھ کر بہت زیادہ دلی خوشی ہوئی کہ ریاستی سیکیورٹی ادارے، رضاکار اور دیگر ریسکیو ادارے گزشتہ پانچ روز سے چوبیس گھنٹے کام کر کے علاقے کو کلیئر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آئی پی ایل ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بلے اور دیگر سامان غائب

واضح رہے کہ لنڈی کوتل کے قریب طورخم ایکسپورٹ روڈ پر 5 روز قبل بڑا پہاڑی تودہ گرگیا تھا، پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے متعدد کنٹینرز اور کارگو گاڑیاں دب گئی تھیں، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے،طُورخم بارڈرپر پاکستان آرمی کی طرف سے جاری امدادی کارروائیوں کے دوران اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی،لینڈ سلائیڈنگ انتہائی تیزرفتاری سےآئی،خوش قسمتی سے امدادی ٹیمیں اور دیگر افراد محفوظ رہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،بابر اعظم بھی …

عید کے موقع پر بھی پاکستانی قوم کی خوشیوں کو قائم رکھنے کے لیے پاکستان آرمی اور ایف سی کے جوان امدادی کام کے مکمل ہونے تک مسلسل کام جاری رکھاپاکستان آرمی انجینئرز، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے میں مشکل حالات کے باوجود امدادی سرگرمیوں کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں اورآخری زخمی اور جاں بحق فرد کو نکالنے تک امدادی اور ریسکیو کام جاری رکھیں گی۔

آئی سی سی نےشرٹس پرجوا کمپنیز کے لوگولگانے پرپابندی اٹھالی

Comments are closed.