شاہد آفریدی اب ایکشن میں‌ نظر آئیں گے

0
38

شاہد آفریدی اب ایکشن میں‌ نظر آئیں گے

باغی ٹی وی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد خان آفریدی نے سری لنکن پریمیئر لیگ کھیلنے کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے بعد شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے۔

گال گلیڈی ایٹرز کی ملکیت پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کے پاس ہے۔ اطلاعات ہیں کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی سری لنکن پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے۔ندیم عمر نے کہا کہ شاہد آفریدی ٹیم کے آئیکون پلیئر ہوں گے، سری لنکا کی لیگ میں گال کی ٹیم پاکستان کی ایمبیسڈر ہوگی۔

اس موقع پر لیگ منتظمین کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں کرکٹ کے انعقاد کے لیے حالات کافی بہتر ہیں، پاکستانی اونر شپ میں ٹیم کی شمولیت کافی خوش آئند ہے۔

عبوری شیڈول کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک سری لنکا کے تین مقامات پر کھیلی جاِئے گی جس میں دنیا بھر کے متعدد ٹاپ کرکٹرز نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت قومی ٹیم کے شیڈول سے مشروط ہوگی۔

پاکستانی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں گال کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

کولمبو، کینڈی، گالے، ڈمبولا اور جعفنا کے شہروں کے نام سے منسوب 5 ٹیمیں لیگ میں حصہ لیں گی اس میں 23 مقابلے ہوں گے جو14 نومبر سے6دسمبر تک جاری رہیں گے۔ قبل ازیں یہ ٹونامنٹ اگست میں شروع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث تاریخ تبدیل کرنی پڑی

Leave a reply