دبئی میں بھارتی ایونٹ میں شاہد آفریدی کی شرکت پر بھارتی صحافی سیخ پا

2 دن قبل
تحریر کَردَہ

دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی کرکٹ اسٹارز شاہد آفریدی اور عمر گل کی شرکت پر بھارتی صحافیوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق ایک معروف بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ “کیا بھارتی میزبانوں کو ایونٹ کے لیے صرف پاکستانی کرکٹرز ہی ملے تھے؟” سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی شہری، خصوصاً کیرالا کمیونٹی کے افراد، شاہد آفریدی کی آمد پر نہایت پرجوش نظر آئے۔ شرکاء نے آفریدی کے ساتھ ہاتھ ملانے کی کوشش کی، تالیاں بجائیں، نعرے لگائے اور "بوم بوم” کے فلک شگاف نعروں سے ان کا استقبال کیا۔

شاہد آفریدی نے خوش مزاجی سے ردعمل دیتے ہوئے اسٹیج پر آکر مسکراتے ہوئے جواب دیا: “ہو گیا بوم بوم”۔یہ مناظر جہاں سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنے، وہیں چند بھارتی صحافیوں کو یہ بات ناگوار گزری اور انہوں نے پاکستانی اسٹارز کو دعوت دینے پر تنقید شروع کر دی۔ تاہم بیشتر صارفین نے اس مثبت تبادلے کو کھیل اور انسانیت کے دائرے میں خوش آئند قرار دیا۔

مودی حکومت قوم کو گمراہ کر رہی ہے، بھارتی اپوزیشن کی تنقید

بلوچستان کی دہشت گرد تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دیدیا گیا

بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4.15 ارب روپے کی بے قاعدگیاں بے نقاب

پیٹرول ایک روپیہ مہنگا، نئی قیمت 253.63 روپے فی لیٹر مقرر

الیسٹر کک کی پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف، ایرن ہالینڈ نے پاکستانی پاسپورٹ مانگ لیا

Latest from بین الاقوامی