شاہد افریدی نے شاہین آفریدی کی حمایت کی تردید کی ہے

0
162

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کی بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان تقرری کے لیے بات چیت یا کوششوں میں شرکت کی تردید کی ہے۔ بابر اعظم کے تمام فارمیٹس میں کپتانی سے اچانک استعفیٰ دینے کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہین کو ٹی ٹوئنٹی کپتان اور شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا۔
ایک مقامی نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے، آفریدی نے کپتانی کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی اپنی مبینہ کوششوں کے گرد گھومنے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا ہے.
شاہد افریدی نے کہ میں ہمیشہ محمد رضوان کے حق میں رہا ہوں۔ قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے کبھی شاہین کو کپتان بنانے کی بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی لابنگ کی۔ میں ان چیزوں میں ملوث نہیں ہوں۔ مجھے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور مجھے یہ پسند بھی نہیں ہے،آفریدی کے ریمارکس سے لگتا ہے کہ وہ بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے اور شاہین آفریدی کو قائدانہ کردار سے دور کرنے کی وکالت کر رہے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں نے کہا تھا کہ بابر کو کپتانی سے نہیں ہٹانا چاہیے، میں شاہین کو کپتانی سے دور رکھنا چاہتا تھا، یہ ہونا ہی ہے، آخر کپتان کے ساتھ یہی ہوتا ہے’۔

Leave a reply