پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے عبوری سلیکشن کمیٹی اعلان کردیا گیا

شاہد خان آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا سربراہ تعینات کردیا گیا عبدالرزاق ، راو افتخار انجم عبوری سیلیکشن کمیٹی میں بطور ممبر شامل ہیں ،ہارون رشید کو عبوری سیلیکشن کمیٹی کا کنوینر تعینات کردیا گیا،

گزشتہ روزپی سی بی کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو بھی برطرف کردیا تھا تھا، چیف سلیکٹر انگلینڈ کے خلاف غلط فیصلوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھے محمد وسیم کو جنوری 2021ء میں سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی 2019ء کے آئین کو منسوخ کرنے اور سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی کو محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کے مکمل اختیارات دینے کے بعد رمیز راجہ اور ان کے بورڈ کو ہٹا دیا تھا جسے 2019ء میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ختم کر دیا گیا تھا

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے. بورڈ کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دونوں میچز اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے تین میچز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کیا ہے، جس میں بازید خان، کرس ہیرس، ڈینی موریسن، اسکاٹ اسٹائرس، سائمن ڈول، عروج ممتاز اور وقار یونس شامل ہیں۔ سیریز میں 27 فل ہائی ڈیفینیشن کیمرے، بشمول بگی کیم اور مکمل ہائی ریویو سسٹم بھی دستیاب ہوگا۔

Shares: