نگران وزیر شاہد اشرف تارڑ کی چینی سفیر سے ملاقات،ایم ایل ون منصوبے پر تبادلہ خیال

چین پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون جاری رکھے گا
china

اسلام آباد: وزیر مواصلات ، بحری امور اور ریلویز شاہد اشرف تارڑ نے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے وزارت ریلوے میں اہم ملاقات کی۔

باغی ٹی وی : ملاقات میں ایم ایل ون پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ دلچسپی و تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں فریقین نے پاک چین دیرینہ دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم کیا،نگران وزیر نے اس امر کی یقین دہائی کرائی کہ ایم ایل ون منصوبہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، نیز یہ کہ اس منصوبے کا عملی آغاز وقت کی اہم ضرورت ہےاس منصوبے میں چین اور چینی ماہرین کی شراکت اطمینان اور خوشی کا باعث ہے ۔

چینی سفیر نے اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون جاری رکھے گا اور ہماری مشترکہ کوششوں کا مقصد ایم ایل ون منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے۔

اڑن طشتری کی اطلاع ملنے پر بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی پروازیں

رینجر اہلکار اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھت سے گر کر جاں بحق

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں

Comments are closed.