سینئر اداکار شاہد حمید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عورت کی خوبصورتی اس کی وفا میں ہوتی ہے ،جو عورت شرافت کے ساتھ زندگی گزارتی ہوں اس جیسا خوبصورت کوئی ہو نہیں سکتا اور مرد کی وفا اور خوبصورتی کا بھی یہی معیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں بہت جلدایک ڈرامہ پرڈیوس کرنے جا رہا ہوں اس ڈرامے کی کہانی بہت الگ اور ہٹ کر ہو گی اس کے بعد جو ڈرامہ شروع کروں گا اس کو میں خود ڈائریکٹ بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہوئے تم اجنبی ایک بہترین فلم تھی میرا بیٹا کامران شاہد ایک بہترین ڈائریکٹر ہے اس میں کام کرنے کا کرنٹ ہے اور وہ اس کام کو بخوبی سمجھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے مجھے بہت نام اور مقام دیا جس کے لئے میں اسکا اور اپنے چاہنے والوں کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ” میں نے فلم انڈسٹری سے جو کمایا تھا وہ فلم انڈسٹری کو واپس دے کر آیا ”۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان اس ملک کے وزیر اعظم رہے لیکن جب ان کا انتقال ہوا تو ان کی جیب سے صرف ایک سو روپیہ نکلا تھا جبکہ آج کے سیاستدانوں کی جیبوں کا سب کو بخوبی اندازہ ہے۔