ڈیرہ غازیخان :باغی ٹی وی کے رپورٹرشاہدعمران گاڈی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
ڈیرہ غازیخان :باغی ٹی وی کے رپورٹرشاہدعمران گاڈی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
ڈیرہ غازیخان کے علاقہ پیرعادل کارہائشی اور شاہ صدردین سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار شاہدعمران گاڈی کی کارگذشتہ روزانڈس ہائی وے پرٹرک سے ٹکراگئی ،اس حادثہ کے نتیجہ میں شاہدعمران کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی جبکہ اس کی بیوی اور معصوم بیٹی معجزانہ طورپر محفوظ رہیں
تفصیل کے مطابق گذشتہ رات باغی ٹی وی کے نامہ نگار شاہصدردین شاہدعمران گاڈی آئوٹنگ اور باہرکھانا کیلئے اپنی فیملی کے ہمراہ انڈس ہائی وے پرگورمانی پٹرولیم سروس کے ساتھ واقع ایک ہوٹل سے کھا نا کھا کر واپس گھرآرہا تھا کہ اس دوران ان کے آگے سے جانے والے دو ٹرکوں نے روڈپر گڑھاہونے کی وجہ سے اچانک بریک لگادئیے،جس کی وجہ سے ان کی کاراچانک ٹرکوں کے بریک لگنے سے بے قابو ہوکرایک ٹرک کے پیچھے سے اندرگھس گئی ،کارکی ڈرائیورسائڈ مکمل طورپرتباہ ہوگئی ،
اس حادثہ میں شاہدعمران گاڈی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ،ان کی جھولی میں بیٹھی ان کی معصوم بیٹی اور ساتھ والی سیٹ پرموجود بیوی معجزانہ طورپر محفوظ رہیں
ان کی نمازجنازہ آبائی علاقہ دربارپیرعادل نوری جامع مسجدمیں واقع جنازہ گاہ میں اداکی کئی گئی ،جنازہ میں انچارج نمائندگان باغی وی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی نے شرکت کی ،
ان کیساتھ سینئرصحافی دوستوں چوہدری شکیل احمد منظورخان لغاری،حاجی محمدسعیدگندی،شہزادخان یوسفزئی،شہزادباکھری،چوہدری طاہرحینف ،سیدریاض جاذب وملک سہیل کھوہاوڑودیگرصحافی دوست شامل تھے ،
ان کے علاوہ مقامی لوگوں ،دوستوں اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور جنازہ کے بعد وہیں مقامی قبرستان دربار پیرعادل میں سپردخاک کیا گیا۔