لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج شاہد جمیل کی جانب سے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے دست راست سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی اور ان کے سسر سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی پر سنگین ترین الزامات لگائے گئے ہیں

سابق جج لاہور ہائیکورٹ شاہد جمیل نے سوشل میڈیا ٹاک شو ٹاک شاک میں اعزاز سید سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جسٹس امیر بھٹی نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپنے داماد کو سیاسی فائدہ پہنچایا، مخصوص بینچز میں کیس لگتے تھے، میں صرف میڈیا پر نہیں بلکہ امیر بھٹی کے منہ پر ججز کے سامنے چائے پر یہ بات کہی تھی،اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کوئی کیس آتا تھا تو سابق چیف جسٹس امیر بھٹی ایک مخصوص جج کے پاس لگاتے تھے.جسٹس امیر بھٹی پر رشوت لینے کا بھی تاثر ہے،جسٹس امیر بھٹی کے داماد نے وزارت ملنے پر گھر کھانے پر بھی بلایا لیکن میں نہیں گیا،جسٹس امیر بھٹی کی شہزاد اکبر سے ملاقات کے بعد میں نےانہیں کہا تھا کہ اچھی خبریں نہیں چل رہیں،

سابق جسٹس شاہد جمیل کے انکشافات پر لاہور کے صحافی سید امجد حسین بخاری نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس شاہد جمیل خان نے انقلابی اشعار لکھ کر استعفیٰ دیا، اس وقت تحریک انصاف نے بیانیہ بنایا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ کی وجہ سے سیٹ چھوڑ رہے ہیں، آج ان کے انکشافات نے تو عمران دار ججز کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج شاہد جمیل کی جانب سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران خان کے دست راست سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی اور ان کے سسر سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی پر سنگین ترین الزامات کے بعد نیا کٹا کھل گیا ہے، جس کے بعد عوام کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ مہاتما کو کیسے گاندھی بنایا گیا؟

واضح رہے کہ سابق جسٹس شاہد جمیل نے رواں برس 2 فروری کو استعفیٰ دیا تھا،جسٹس شاہد جمیل کی ریٹائرمنٹ 2029 میں ہونی تھی تاہم انہوں نے وقت سے قبل ہی استعفیٰ دیا،انہوں نے 22 مارچ 2014 کو ایڈیشنل جج کا حلف اٹھایا تھا،ایک سال بعد وہ ریگولر لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے، موسم سرما کی تعطلات کے بعد جسٹس شاہد جمیل نے کیسز کی سماعت نہ کی،جسٹس شاہد جمیل نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا تھا.

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

Shares: