ایل این جی سیکنڈل کیس،شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع، عدالت نے کیا حکم دیا؟

0
40

ایل این جی سیکنڈل کیس،شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع، عدالت نے کیا حکم دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی

اسلام آبا دکی احتساب عدالت میں ایل این جی سیکنڈل کی سماعت ہوئی، عدالت کے جج اعظم خان نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 مارچ تک توسیع کر دی،

شاہد خاقان عباسی کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا،کمرہ عدالت میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی ،عدالت نے ملزمان کو مقدمے کی۔نقول فراہم کرنے کا حکم دیا، آج نیب کی طرف کوئی بھی پیش نہیں ہوا.

ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا،شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کیا جائے،نیب میرے خلاف کوئی بھی کیس بنانے میں ناکام رہا،میں نے کوئی جرم نہیں کیا نہ ہی میں نے کسی کی معاونت کی، نیب کی جانب سے عدالت میں محض ایک عبوری ریفرنس دائر کیاگیا،نیب قانون اورنہ کسی اورقانون کے تحت مجھ پر کوئی کیس بنتا ہے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میں ضمانت نہین کرواؤں گا ، نیب میرے خلاف جرم ثابت کرے، انہوں نے نیب آرڈیننس سے بھی فائدہ لینے کی مخالفت کی تھی تا ہم شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے درخواست ضمانت دائر کر دی

نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے

Leave a reply