شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

0
46

شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

عدالت نے کہا کہ ایل این جی ریفرنس کےکچھ ملزمان کے مچلکے جمع نہیں ہوئے،ملزم شاہد محمدخان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،کیا پیش رفت ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم شاہد محمدخان کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ پیش کی ہے،ملزم کی ٹریول ہسٹری رپورٹ کےساتھ منسلک ہے،

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کہا کہ ملزم کو نوٹس کس پتے پر کیا جائے؟ پوری دنیا میں نہیں کر سکتے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،کارروائی کریں گے،اس کے بعد ملک واپس لانے کے لیے کاروائی کریں گے،

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس 21 فروری تک ملتوی کر دیا گیا،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 فروری تک توسیع کردی

Leave a reply