شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے دیا بڑا حکم

0
87

شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے دیا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان عباسی کی 27 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سے روک دیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کراچی نے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا نےایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری پر نیب ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی توسیع کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

دائردرخواست میں چیئرمین نیب اور احتساب عدالت کراچی کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ 26 مارچ کو احتساب عدالت کراچی نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،30 مارچ کو اسلام آبادہائیکورٹ نے 12 مئی تک حفاظتی ضمانت منظورکی لیکن کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے کراچی عدالت پیش نہ ہوسکا،اب لاک ڈاؤن میں 15مئی تک کی توسیع کردی گئی ہےاور راستوں کی بندش کے باعث کراچی پہنچنا مشکل ہے اس دوران نیب گرفتار کرسکتا ہے،

واضح رہے کہ شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، شاہد خاقان عباسی کو  اسلام آبا دہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا،انہیں نیب نے لاہور سے گرفتار کیا تھا، نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائرکیا ہوا ہے،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا ہے

نیب راولپنڈی کو شاہد خاقان عباسی اور اہل خانہ کے اکاوَنٹس میں ٹرانزیکشنز کے ثبوت مل گئے ہیں،نجی ٹی وی کے ذرائع کاکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، بیٹے اور بہنوئی کے اکاوَنٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ پایا گیا،2013سے لے کرا 2019 تک تینوں کے اکاوَنٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہو،ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے اکاوَنٹ میں سوا ارب روپے منتقل ہوئے۔

حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کے حوالے سے سپلیمنٹری ریفرنس بھی تیارکرلیا گیا ہے،نیب راولپنڈی کاکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس جلد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کے اکاؤنت میں بھی رقم منتقل ہوئی، اربوں روپے کی ٹرانزیکشن پر شاہد خاقان عباسی نیب کو مطمئن نہیں کر سکے.

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عدالتیں اپوزیشن رہنماؤں آصف زرداری، فریال تالپور، مفتاح اسماعیل، نواز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ کو ضمانت پر رہا کر چکی ہیں، خورشید شاہ کی بھی عدالت نے ضمانت کی تھی تا ہم بعد ازاں ہائیکورٹ نے ضمانت کا حکم نامہ معطل کر دیا

Leave a reply