fbpx

شاہدخاقان عباسی بڑابدتمیزشخص ہے،میں اس کوبہت جانتاہوں:اپنےرویوں پرمعافی مانگیں:صداقت عباسی

اسلام آباد:شاہدخاقان بڑابدتمیزشخص ہے ،میں اس کوبہت جانتاہوں:اپنےرویوں پرمعافی مانگیں،اطلاعات کے مطابق عباسی خاندان شاہد خاقان عباسی بدتمیزیوں پربڑا شرمسارہے اورشاہد خاقان عباسی کے جارحانہ رویے پرسخت پریشان بھی ہے ، ان خیالات کا اظہارعباسی خاندان کے اہم فرد صداقت عباسی نے عوام کو مخاطب ہوتے ہوئے کیا ،

ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر اعطم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اسپیکر اسد قیصر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کو دھمکی دینے سے تضحیک ہوئی ہے ، جس کی مذمت ہونی چاہیئے، ہم پوٹھوہار اور کوہسار میں ہم تہذیب میں رہ کر الیکشن لڑتے ہیں ، یہ واقعہ کارکنان اور معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے ، انہوں نے کہا کہ عباسی خاندان بہت شرمندہ ہے اوروہ اپنے اس بدتمزفرد سے معافی کا مطالبہ بھی کرتا ہے

صداقت عباسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اس فعل پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے معافی مانگیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کے معافی مانگنے تک انہیں نمائندگی سے ہٹائے۔

انہوں نے کہا کہ عام عوام کا احتجاج ہوتا ہے تو یہ لوگوں کو مارنے کے لیے بھاگتا ہے ، قومی اسمبلی میں شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کے سامنے جاکر جوتا مارنے کی بات کی جو غیر سیاسی اور غیر اخلاقی تھی ، اسپیکر نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا ہے ، ہم ممبرز مل کر اسپیکر کے پاس جائیں گے

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تو سابق وزیر اعطم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے آکر اسد قیصر کو دھمکی دی گئی کہ میں آپ کو جوتا اتار کر ماروں گا ، جس کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے رہنماء کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی زبان درست کریں اور اپنی حد میں رہیں۔

شاہد خاقان عباسی کے اس رویے کو پوری دنیا نے دیکھا اوردنیا بھرسے مذمت اوراظہارافسوس کا سلسلہ جاری ہے اورپاکستانی اس اپنے سابق وزیراعظم کے رویے پربہت دکھی دکھائی دیتے ہیں‌، سوشل میڈیا پرمسلسل اس رویے کی مذمت کی جارہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.