شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ مؤخر

فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا، مزید وقت درکار ہے
0
37
pmln

سابق وزیراعظم اور رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔

باغی ٹی وی: احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی، اس موقع پر سابق وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا، مزید وقت درکار ہے۔

عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کے لئے 18 جولائی کی نئی تاریخ مقرر کردی جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی،واضح رہے کہ عدالت نے نیب سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر27 جون کو ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مسلم لیگ ن آفس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں …

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی 2019 کو قومی احتساب بیورو نے مائع قدرتی گیس کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہیں فروری 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا گیا گیا تھا۔

ان پر الزام ہےکہ انہوں نے اس وقت قوائد کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کے لیے 15 سال کا ٹھیکہ دیا، یہ ٹھیکہ اس وقت دیا گیا تھا جب سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی وزیر پیٹرولیم تھے۔

اگرایس ایچ اوکی شان میں گستاخی نہ ہوتواسےعدالت میں طلب کرکے وضاحت طلب کریں،وکیل شیخ …

بعدازاں 3 دسمبر 2019 کو نیب نے احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سابق چیئرمین سعید احمد خان سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

کندھ کوٹ: ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی تینوں لڑکیاں ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

Leave a reply