شاہد خاقان عباسی کی عدالت پیشی، عدالت نے کیوں کیا برہمی کا اظہار؟

0
51

شاہد خاقان عباسی کی عدالت پیشی، عدالت نے کیوں کیا برہمی کا اظہار؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں پی ایس او غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہو گئی،عدالت نے ملزم شیخ عمران الحق کو وکیل سے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی،عدالت نے حکم دیا کہ شیخ عمران الحق کے وکیل فوری پیش نہ ہوئے تو سائیڈ کلوز کردی جائے گی، احتساب عدالت کراچی نے ریفرنس کی سماعت کچھ دیگر تک ملتوی کردی شاہد خاقان عباسی و دیگرکےخلاف سابق ایم ڈی، پی ایس او کی غیرقانونی تعیناتی کا الزام ہے

قبل ازیں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر ہماری جماعت اکیلی بھی رہ گئی تب ببھی ہم کسی ڈیل پر کمپرومائز نہیں کریں گے ہم تب بھی اس بات کے لیے لڑیں گے کہ ملک آئین کے مطابق چلے کراچی میں ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے ہمارا امیدوار میدان میں ہے، فیصلہ آئے گا کہ عمران خان نے اپنے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالے ،فارن فنڈنگ کا جو کیس ہے اس پر ایک دن بھی حکومت قائم نہیں رہ سکتی ، یہ وہی حکومت ہے جس نے سینیٹ کے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی، یہ 2018 کے الیکشن کا ری پلے ہے جو پاکستان برداشت نہیں کر سکتا کچھ اخلاقی قدریں ہوتیں ،سینیٹ کا چیئرمین خود ہار مان کر گھر جاتا وہ وقت دور نہیں جب یہ اپنے لانے والوں پر بھی چڑھ دوڑیں گے،مسلم لیگ ن کا یہ واضح موقف ہے کہ استعفے دینے چاہییں شہباز گل کو میں نہیں جانتا ، ان پر سیاہی پڑی تو نہیں پڑنی چاہیے تھی، شاہد خاقان عباسی نے شہر قائد میں ضمنی الیکشن کے لئے الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا،

Leave a reply