شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد: شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دیا ہے-
باغی ٹی وی:شاہد خاقان عباسی کی اپنے آبائی علاقے کے لیگی وفد سے ملاقات ہوئی،وفد کے اصرار کے باوجود شاہد خاقان نے ن لیگ سے ٹکٹ نہ لینے کا موقف اختیار کیا،شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دیاشاہد خاقان نے وفد سے پارٹی میں نظر انداز کیے جانے کا شکوہ کیا-
قبل ازیں نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا، میں نے شہباز شریف کو خود کہہ دیا تھا کہ مجھے پارٹی امور سے علیحدہ رکھیں،میں نے پہلے سے کہہ دیا تھا کہ پارٹی میں اگلی نسل آئے گی تو میں عہدے دار نہیں رہوں گا، مسلم لیگ ن میں موجود ہوں مگر نئے الیکشن میں حصہ لینے کا قائل نہیں-
شاہد خاقان نے کہا کہ حلقے کے عوام کا مجھ پر بہت دباؤ ہے کہ الیکشن لڑوں،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے،مسائل حل کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو آپس میں بیٹھنا ہو گا سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو لوگ جیل میں ہیں، چاہے انہیں مقبولیت حاصل ہے یا نہیں، انہیں سیاست کو ایک طرف رکھنا پڑے گا، سب جماعتوں کو موقع مل چکا ہے، کوئی کچھ نہیں کر سکا،نواز شریف جب بلائیں گے حاضر ہو جاؤں گا، نیب کے ہوتے حکومت کا نظام نہیں چلے گا، یہ سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے۔
لودھراں: تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر ،ایک ہی خاندان …
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے شاہد خاقان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، دل کی گہرائیوں سے شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دی ہے، انہوں نے مجھے سنجیدگی سے سنا ہے، وہ سوچ کر جواب دیں گے۔
روؤف صدیقی نے کہا کہ گزشتہ 7، 8 برس سے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، ہمیں عدالت سے ریلیف نہیں انصاف چاہئے، ہر کیس میں ہم باعزت بری ہوں گے، کس بات کی معافی مانگے، ہم بے گناہ ہیں، تضحیک آمیز مقدمات بنائے گئے، 11 سے 12 سو اشرفیہ خاندان ہیں ایسے ہیں جن کو ریلیف دیا جاتا ہے۔