شاہراہ عام پر گن پوائنٹ پر گاڑیاں چھیننے والا ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انوسٹیگیشن شارک جمال کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا

ایس پی AVLS اعجاز رشید کے مطابق شاہراہ عام پر گن پوائنٹ پر کار/موٹرسائیکل چھیننے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا،ملزم نے چند روز قبل تھانہ وحدت کالونی کے علاقہ میں ایک شہری سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھینی تھی،،ملزم نے 2 ہفتے قبل سبزہ زار کے علاقہ میں سے ایک شخص سے موٹر سائیکل چھینا تھا،

ملزم کے قبضہ سے 5 کلو چرس بھی برآمد کر لی گئی،ملزم نے دوران تفتیش مختلف وارداتوں کا اعتراف کیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج،مزید تحقیقات جاری ہیں نواز چیمہ AVLS/DSP اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا

ایس پی AVLS اعجاز رشید کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اسی طرح کاروائیاں جاری رہینگی،،جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیںڈی آئی جی شارق جمال کی جانب سے AVLS/DSP نواز چیمہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی

Shares: