شاہ رخ خان کی سالگرہ،مداحوں کے پیغام،زندگی بارے دلچسپ واقعات

shah rukh khan

آج 2 نومبر کو شاہ رخ خان کی 59ویں سالگرہ ان کے مداحوں نے ممبئی کے مشہور بنگلے منت کے باہر جمع ہو کر منائی۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لی ہیں،گذشتہ شب 12 بجتے ہی ہمیشہ کی طرح شاہ رخ کے لاکھوں مداح ان کی رہائش گاہ ’منت‘ کے باہر سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے جمع ہو گئے۔ جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہیں،اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دکھنے کے لیے مداح غبارے اورسالگرہ کے پوسٹرز لیے ان کے گھر کے باہر رات گئے کھڑے رہے،رات کے بارہ بجتےہی مداحوں نے آتش بازی اور نعرے بازی کے ساتھ انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی،شاہ رخ نے بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور اپنے گھر کی بالکونی سےروایتی انداز میں ہاتھ ہلا کر مداحوں کی محبت اور آمد کا شکریہ ادا کیا.

شاہ رخ خان نے اپنی شاندار اداکاری، دلکش شخصیت، اور بے مثال فنی صلاحیتوں کی بدولت دنیا بھر میں لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی ہے،شاہ رخ خان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1988 میں ٹیلی ویژن سیریل "فاؤز” سے کیا، اور جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ان کی پہلی بڑی فلم "دیوانہ” نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے "دل والے دلہنیا لے جائیں گے”، "ہم”، "کبھی خوشی کبھی غم” اور "چک دے! انڈیا” جیسی بے شمار ہٹ فلموں میں کام کیا۔سالگرہ کے اس خاص موقع پر، ان کے مداح سوشل میڈیا پر #HappyBirthdaySRK کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ دنیا بھر میں شاہ رخ خان کے چاہنے والے ان کے مقبول ڈائیلاگ اور مناظر کو یاد کر رہے ہیں، اور ان کی فلموں کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔شاہ رخ خان نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں اپنے کام سے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ ان کی کامیاب فلموں نے بین الاقوامی سطح پر بھی ان کی شناخت بنائی ہے۔ انہیں "بادشاہ” اور "کنگ خان” کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے۔ان کی سالگرہ کے موقع پر، بہت سی مشہور شخصیات نے انہیں سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کے قریبی دوستوں نے بھی اس خاص دن کو منانے کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

شاہ رخ خان کی زندگی میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی "ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ” قائم کی، جس کے تحت کئی کامیاب فلمیں تیار کی گئیں۔ ان کی محنت اور لگن نے انہیں ایک عظیم اداکار اور کاروباری شخصیت بنا دیا ہے۔شاہ رخ خان کی سالگرہ کا یہ موقع نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث ہے بلکہ بالی ووڈ کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ وہ آئندہ بھی شاندار پرفارمنسز کے ساتھ اپنے مداحوں کو خوش کرتے رہیں گے۔

بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ 2؍ نومبر 1965ء کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ’’دیوانہ‘‘ (۱۹۹۲ء) سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ آج وہ بالی ووڈ کے کنگ کہلاتے ہیں،مینز ورلڈ انڈیا کے مطابق جب شاہ رخ خان دہلی سے ممبئی اداکاری کے میدان میں کریئر بنانے کیلئے آئے تھے تو ان کے پاس صرف 1500 روپے تھے۔ ایک مرتبہ کرایہ ادا نہ کرنے کے سبب انہیں مکان سے نکال دیا گیا تھا،شاہ رخ کی دادی نے ان کا نام عبدالراشد خان رکھا تھا۔ شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان مجاہد آزادی تھے، ۱۹۹۱ءمیں ان کے والد کا انتقال اس وقت ہوا تھا جب شاہ رخ 15سال کے تھے۔ شاہ رخ خان اپنے والد کے کافی قریب تھے۔2009 میں شاہ رخ خان نے سولر الیکٹریسٹی پروجیکٹ میں سرماریہ کاری کی تھی۔ ان کی معاونت سے ادیشہ کے سات؍ گاؤں اور 270؍ خاندانوں کو آزادی کے 61؍ سال بعد بجلی فراہم ہوئی تھی۔ 10 نومبر 2011 کو شاہ رخ خان کو بڑے پیمانے پر عطیہ فراہم کرنے کیلئے یونیسکو کے ’’پیرامیڈ کون مارنی‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی تھے۔2017 میں شاہ رخ خان نے اپنے والد کے اعزاز میں میر فاؤنڈیشن کی بنیاد ڈالی تھی، اس ادارے کا مقصد خواتین ، خاص طور پر ایسی خواتین جو تیزاب حملے کا شکار ہوئی ہوں، کا تعاون اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔یہ ادارہ طبی علاج، پیشہ وارانہ تربیت اور قانونی تعاون کے ذریعے خواتین کی معاونت کرتا ہے۔ 2013 میں شاہ رخ خان نے اتراکھنڈ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 33 لاکھ روپے، 2015میں چنئی سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے اور 2018 میں کیرالا سیلاب متاثرین کیلئے 12 لاکھ روپے عطیہ کئے تھے۔2014 میں جب شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز آئی پی ایل میں فتح یاب ہوئی تھی تو انہوں نے انعامی رقم ممبئی اور کولکاتا میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے مختص کی تھی۔شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’’کبھی ہاں کبھی نا‘‘ کی ریلیز کے پہلے دن اس کی ٹکٹیں فروخت کی تھیں۔ کندن شاہ کی ہدایتکاری والی اس فلم کیلئے شاہ رخ نے صرف 25؍ ہزار روپے معاوضہ لیا تھا۔ شاہ رخ خان 26؍ فلموں میں بطور مہمان اداکار نظر آئے،شاہ رخ خان کو گھڑسواری سے ڈر لگتا ہے۔ اس کے باوجود انہوں نے متعدد فلموں میں گھڑ سواری کی ہے.

Comments are closed.