شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر، کرونا نے امیدوں پر پانی پھیر دیا

0
40

شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر، کرونا نے امیدوں پر پانی پھیر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

مشکل فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ورچوئل اجلاس میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ لیگ میں سات کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔پی سی بی اب فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر کمرشل بابرحامدسہ پہر تین بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔پریس کانفرنس روم میں محدود جگہ کے باعث ویڈیو کیمرہ پرسنز کو پریس کانفرس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی تاہم پی سی بی اپنے یو ٹیوب چینل پر پریس کانفرنس کو لائیو اسٹریم کرے گا۔

اب تک پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں اب تک 6 کھلاڑیوں اور ایک کوچ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور انہیں قرنطینہ بھی کیا جا چکا ہے۔ کورونا کا شکار 3 کھلاڑیوں کے نام سامنے آچکے ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد اور لوئس گریگری ، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن شامل ہیں۔ جبکہ کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ کامران خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ باقی تین کھلاڑیوں کی تفصیلات تاحال سامنے نہ آسکیں۔

Leave a reply