ممبئی: اجے دیوگن اور آر مادھاون کی ہندی فلم "شیطان ” نےعالمی باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے
باغی ٹی وی : فوربز کے مطابق فلم "شیطان” سات دنوں میں دنیا بھر میں 14.2 ملین ڈالر کما چکی ہے، کوئین اور سپر 30 شہرت کے وکاس بہل نے اس فلم کی ہدایت کاری کی جس میں اجے دیوگن، جیوتھیکا اور مادھون نے اہم کردار ادا کیے ہیں-
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ’سنگھم‘ کا مجموعی بزنس 102 کروڑ تھا جبکہ ’شیطان‘ نے ایک ہفتے میں ہی 103 کروڑ کا سنگ میل حاصل کرلیا ہے فلم کی کہانی کبیر (اجے دیوگن) اور اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے جب ان کا تفریحی ویک اینڈ ایک بھیانک خواب کا روپ دھار لیتا ہے نامور اداکار آر مادھاون ایک اجنبی کی صورت میں بطور مہمان ان کے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور پھر دہشت اور سنسنی کا ایک ایسا کھیل شروع ہوتا ہے جو ناظرین کو دم بخود کردیتا ہے ’شیطان‘ کے ساتھ نامور اداکارہ جیوتیکا کی ہندی سینما میں بیس برس بعد واپسی ہوئی ہے اس لیے مداحوں میں زیادہ جوش و خروش ہے۔
فلم شیطان نے ہندوستان میں سات دنوں میں 9 ملین ڈالر کی کمائی کر لی ہے اپنے دوسرے جمعہ کے اختتام تک، فلم دنیا بھر میں 15 ملین ڈالر سے تجاوز کرنے میں کامیاب رہی اس نے 8 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے پر 9.7 ملین ڈالر کا شاندار عالمی آغاز کیا۔
معروف امریکی ریپر لِل جون نے اسلام قبول کر لیا
8 مارچ کو دنیا بھر میں 2.6 ملین ڈالرکی افتتاحی کمائی کے بعد ، شیطان نے دوسرے اور تیسرے دن کی کلیکشن 3.5 ملین ڈالر اور 3.6 ملین ڈالر رہی۔ 2.6 ملین ڈالر میں سے، اکیلے بھارت سے 2 ملین ڈالر جمع ہوئے فلم کا ہندوستان میں پہلے ہفتے کے آخر میں مجموعی کمائی 7.9 ملین رہی شیطان 2024 کی دوسری سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی ہندی فلم ہے اور اسے مادھون کی اب تک کی سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی فلم کا درجہ بھی حاصل ہے-
راکھی ساونت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو گی،سابق شوہر عادل درانی
واضح رہے کہ کالے جادو اور سُپر نیچرل مناظر سے بھر پور فلم شیطان کی دیگر کاسٹ میں جانکی بودی والا اور جیوتیکا ساراونن شامل ہیں، شیطان، گجراتی فلم ’یش‘ کا ری میک ہے-
سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش
’شیطان‘ کو وکاس بہل ہدایت کاری دے رہے ہیں جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک پروڈیوس کریں گے،اس سے قبل اجے دیوگن نے ’شیطان‘ کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جب بات اپنے پری وار (فیملی) پر آجائے تب وہ ہر شیطان سے لڑ جائے گا۔