شجر کاری کا آغاز

0
135

قصور
کوٹرادھا کشن میں ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام شجرکاری مہم 2020 کا آغاز کر دیا گیا
سوسائٹی کے صدر میاں وقار احمد اور سرسبز کے انچارج شیخ عقیل احمد نے پودا لگاکر مہم کا آغاز کیا سوسائٹی کے سرپرست مہر حافظ اشتیاق اور سرسبز ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران مہر حسن ،شیخ شفا اللہ ،اسامہ بھٹی ،اور مہر محمد عمران بھی موقع پر موجود تھے۔
شجرکاری مہم کے دوران العزیزیہ گارڈن ٹیچر کالونی سے ملحقہ قبرستان اور ڈپٹی والا قبرستان میں پودے لگائے گئے ۔
اس مہم میں شہر کے معززین میاں خالد سیف اللہ(امیر سٹی جمعیت اہل حدیث) میاں رؤف احمد (سابقہ ناظم)،چوہدری ایوب خاور (چیئرمین انجمن تاجران )، شیخ مظفر حسین( سینئر نائب صدر پی ٹی آئی)، شیخ سجاد حسین (میونسیپل کمیٹی)، شاہد منصور(الخدمت فاونڈیشن)، محمد امین( فنانس سیکریٹری کوٹ رادھاکشن ویلفیئر سوسائٹی)، مولانا محمد یوسف ربانی (ممبر امن کمیٹی) شیخ محمد اسحاق اور دیگر معزز شہریوں نے شرکت کی اور دعائے خیر بھی کی ۔
یہ مہم دو روز تک جاری رہے گی۔ جہاں شہر کے مختلف حصوں میں مزید پودے لگائے جائیں گے اور سرسبز کوٹ رادھا کشن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جائے گا

Leave a reply