ڈھاکا: بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات جیت کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔
باغی ٹی وی: 36 سالہ شکیب الحسن نے مغربی قصبے میں واقع ماگورا حلقے میں اپنے حریف کو ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی ہے، ضلع کے چیف ایڈمنسٹریٹر ابو ناصر بیگ نے اس کی تصدیق کردی،شکیب الحسن نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا،جبکہ حسینہ واجد نے بھی اپنے آبائی حلقے سے 8ویں مرتبہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن سے پہلے شکیب الحسن نے الیکشن میں حصہ لینے پر فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کرکٹ اور سیاست میں متوازن کردار ادا کرسکتے ہیں شکیب الحسن نے تاحال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی ہےشکیب الحسن بیک وقت تینوں کرکٹ فارمیٹس میں آئی سی سی نمبر ون آل راؤنڈر رینکنگ رکھنے والے واحد کرکٹر ہیں۔
پاک اور سعودیہ نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دئیے
دوسری جانب بنگلادیش کے عام انتخابات میں حکمران اتحاد نے پارلیمان کی 60 فیصد نشستوں پر برتری حاصل کرلی ہے۔بنگلادیش میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہےالیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا، 2018 کے الیکشن میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ رہا تھا۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق غیر سرکاری طور پر پارلیمنٹ کی 300 میں سے 225 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں جس میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کو برتری حاصل ہے، غیر سرکاری اور حتمی نتائج کے مطابق حکمران اتحاد نے پارلیمان کی 60 فیصد نشستوں پر فتح حاصل کرلی ہے۔حکمران جماعت عوامی لیگ نے 172 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ، پارلیمنٹ کی باقی نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔