قتل مقدمہ میں نامزد بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب دبئی پہنچ گئے

0
150
shakib

بنگلہ دیش میں قتل کے مقدمے میں نامزد کھلاڑی اور عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ بنگلہ دیش واپس نہیں جا رہے

بنگلہ دیشی ٹیم کی واپسی کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے، کھلاڑی اور آفیشلز رات گئے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے رات کو کراچی کے ہوٹل میں قیام کیا،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اور آفیشلز دو مختلف پروازوں سے وطن واپس جا رہے ہیں، بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کراچی سے دبئی اور دوحہ کے راستے بنگلہ دیش پہنچے گی،تاہم ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شکیب الحسن بنگلہ دیش واپس نہیں جا رہے، شکیب الحسن فی الحال کراچی سے دبئی چلے گئے ہیں، شکیب الحسن رات کو ٹیم سے الگ ہو کر تنہا کراچی سے دبئی گئے ہیں،

شکیب الحسن جب تک مجرم قرار نہیں پاتے واپس نہیں بلائیں گے،بی سی سی

واضح رہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ اور کرکٹر شکیب الحسن کو قومی کرکٹ ٹیم سے نکالنے اور ان کے خلاف درج قتل کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے انہیں وطن واپس لانے کے لیے قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔یہ نوٹس بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے حکام کو بھیجا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے وکیل بیرسٹر سجیب محمود عالم نے ہفتہ کو نوٹس بھجوایا۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اس وقت دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔جمعرات کو کرکٹر شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقتول روبیل کے والد رفیق الاسلام نے ڈھاکہ کے ادابور تھانے میں مقدمہ درج کرایا۔

بھارت حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، مرزا فخر الاسلام

حسینہ دہلی میں بیٹھ کر عوامی فتح کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے،مرزا فخرالاسلام

حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کی درخواست دائر

مچھلی کے تاجر کے قتل پر حسینہ واجدکے خلاف مقدمہ درج

گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے

بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی

ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی

حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج

حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت

امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف

پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا

Leave a reply