ڈھاکا: بنگلہ دیش عام انتخابات میں شکیب الحسن کے بعد کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ نے بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی –

باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ نے حلقے ناریل 2 سے عام انتخابات میں حصّہ لیا جس میں وہ بڑی اکثریت سے کامیاب ہوئے،مشرفی مرتضیٰ کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

مشرفی مرتضیٰ نے 1,89,102 ووٹ حاصل کیے جبکہ بنگلہ دیش ورکرز پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصّہ لینے والے ان کےحریف حفیظ الرحمٰن صرف 4,041 ووٹ حاصل کرنے میں ہی کامیاب ہو سکے۔

کرکٹر شکیب الحسن بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں کامیاب،حکمراں جماعت کو واضح برتری

واضح رہے کہ بنگلہ دیش عام انتخابات 300 میں سے 299 پارلیمانی نشستوں پر منعقد ہوئے جبکہ ایک نشست پر ایک آزاد امیدوار کی موت کے بعد قانون کے مطابق انتخاب ملتوی کر دیا گیا بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے بھی عام انتخابات میں اپنی نشست جیت لی، شکیب الحسن نے اپنے حریف کو 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی، شکیب الحسن مغربی شہر ماگورا سے عوامی لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا حماس کا فوجی نیٹ ورک مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ

دوسری جانب گزشتہ روز عوامی لیگ کے رہنما شکیب الحسن جب پولنگ کی صورتحال کا جائزہ لینے ایک پولنگ اسٹیشن گئے تو ان کے مداحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ مداحوں نے انہیں تصویر بنانے کے لیے گھیر لیا، جس پر شکیب الحسن آگ بگولہ ہوگئے اور تصویر بنوانے کی درخواست کرنیوالے شہری کو تھپڑ جڑ دیا۔ انکی اس حرکت کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

بانی پی ٹی آئی بے گناہ ہیں تو ان کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے،بلاول …

واضح رہے کہ بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی ) سمیت اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے حسینہ واجد کی نگرانی میں ہونے والے الیکشن کو غیرمنصفانہ قرار دیکر عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔

Shares: