لاہور: پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کے روٹ کو تبدیل کر دیا۔

شالیمار ایکسپریس کراچی اور لاہور کے درمیان روٹ پر چلتی ہے لیکن اب پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا روٹ تبدیل کر دیا ہے۔


پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شالیمار ایکسپریس یکم جولائی سے براستہ فیصل آباد کراچی جائے گی فیصلہ عوامی مفاد اور مسافروں کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ذرائع کے مطابق خسارے میں چلنے کی وجہ سے پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کے روٹ میں تبدیلی کی ہے۔

ٹرین میں اپنے سامان کی خود حفاظت کریں،ریلوے ذمہ دار نہیں،عدالت کا فیصلہ

قبل ازیں یکم جون کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر بہاؤالدین زکریا ایکسپریس بحال کر دی گئی ٹرین میں 11 اکانومی، 2 بزنس، 3 سٹینڈرڈ، 1 ڈائننگ کار شامل ہیں بحالی کے پہلے ہی روز سو فیصد بکنگ ہوئی بہترین انتظامات پر چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے نے ڈی ایس ملتان حماد حسن مرزا کو شاباش دی-

سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے …

دوسری جان پاکستان ریلویز کے ماہر انجینئرز نے اہم کارنامہ سرانجام دیا ریلوے انجنوں کے لیے وی ایچ ایف انٹینا مقامی طور پر تیار کر لیا اس سے قبل یہ انٹینے دوسرے ممالک سے درآمد کیے جاتے تھے مقامی سطح پر تیاری سے تین کروڑ روپے کا زر مبادلہ بچایا جا سکے گاوزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انجینئرز کو شاباش دی-

کوچنگ سنٹر میں آگ،طلبا نے تیسری منزل سے لگائی چھلانگ

Shares: