ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ریاض میں ون واٹر سمٹ میں شرکت کی

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر آمینیول مفکروں سے ملاقاتیں کیں،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے مشہد میں ای سی او وزارتی اجلاس میں شرکت کی،نائب وزیر اعظم نے تونائی چارٹر پر دستخط کیے،پاکستان کو شام کے موجودہ حالات پر شدید تشویش ہے۔ شام کے حالات سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ کے سلسلے میں سہولت کاری جاری رکھے گا۔ پاکستان عافیہ صدیقی کے مقدمے کی پیروی کے لیے پرعزم ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط کے بارے میں معلومات نہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا اور اپنے لوگوں کو محفوظ بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا

ایک سوال کے جواب میں‌ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس وقت تمام سفیروں کی لسٹ موجود نہیں ہے تاہم یہ حکومت پاکستان کا اختیار ہے کہ کس کو کس ملک میں سفیر تعینات کریں،

Shares: