شامی صدر احمد الشرع کے دورہ آذربائیجان کے دوران شامی اور اسرائیلی حکام کے درمیان باکو میں ایک اہم ملاقات متوقع ہے، جس کا مقصد شام میں حالیہ اسرائیلی فوجی سرگرمیوں پر بات چیت کرنا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اطلاع دمشق میں موجود ایک سفارتی ذریعے نے دی، جس نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات شامی صدر احمد الشرع کی موجودگی کے بغیر ہوگی، اور اس میں ایک شامی اور ایک اسرائیلی عہدیدار شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل آذربائیجان کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اور وہاں اس کی سفارتی موجودگی بھی مستحکم ہے، جب کہ آذربائیجان ایران کا ہمسایہ ملک ہے، جسے اسرائیل اپنا بڑا دشمن تصور کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس خفیہ ملاقات کا مرکز شام میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے جڑے امور ہوں گے، تاہم اس حوالے سے دونوں ممالک کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
ایران: جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم کو سرعام پھانسی
پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی، مذاکرات کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کر دی
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 16 اگست کو آمنے سامنے، سنسنی خیز مقابلے کی توقع
پیک آورز میں اضافہ نہیں ہوا، پاور ڈویژن کا وضاحتی بیان