سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں شامی باغی رہنما کے ساتھ خوبصورت لڑکی کون؟

انٹرنیٹ پر محمد الجولانی کی شام کی خواتین کے ساتھ دیگر تصاویر بھی ہیں-
syria

دمشق: شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے پر عوامی سطح پر جشن منایا گیا جشن کی تقریب میں تحریرالشام کے رہنما محمد الجولانی نے شہریوں کے ساتھ سینکڑوں تصاویر بنوائیں تاہم ان کے ساتھ ایک خوبصورت لڑکی کی تصاویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

باغی ٹی وی : شام کے عوام نے جمعہ کے روز مقامی مسجد میں نماز کے بعد فتح کا جشن منایا اور مسجد کے قریب ایک بڑے چوک پر جمع ہوئے، تقریب میں محمد الجولانی بھی شریک ہوئے اور تقریب کے شرکا نے ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں، یوں تو محمد الجولانی نے سینکڑوں تصاویر بنوائی لیکن ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہیں ایک شامی لڑکی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب شامی لڑکی نے الجولانی سے تصویر بنوانے کی خواہش کی تو تحریر الشام کے رہنما محمد الجولانی نے لڑکی کی خواہش کا احترام کیا اور ساتھ ہی اانہوں نے لڑکی سے کہا کہ وہ اپنے بال ڈھانپ لے اور تب ہی تصویر بنوائے گا ، لڑکی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وضاحت کی کہ الجولانی نے انہیں تصویر کے دوران ہی اپنے بال ڈھانپنے کو کہا تھا اس سے پہلے نہیں، بہت سی خواتین اور لڑکیوں نے حجاب کے بغیر فتح کے جشن میں شرکت کی اور انہوں نے ”آزادی دلانے“ پر باغیوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے محمد الجولانی کی سربراہی میں ہیئت تحریر الشام نے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے اور وہ اب عوامی سطح پر نظر بھی آرہے ہیں ان کی موجودگی پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا انٹرنیٹ پر محمد الجولانی کی شام کی خواتین کے ساتھ دیگر تصاویر بھی ہیں-

Comments are closed.