سیالکوٹ : وکیل کی کامیابی پڑھائی اور محنت و لگن سے ہی ممکن ہے – شمشاد احمد باجوہ

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک اعظم)ممبر پنجاب بار کونسل شمشاد احمد باجوہ نے کہا ہے کہ وکیل کی کامیابی پڑھائی اور محنت و لگن سے ہی ممکن ہے بغیر محنت کے کوئی وکیل ترقی کی مناظر طے نہیں کرسکتا۔ کوئی بھی وکلاءپڑھائی اور محنت کے بغیر سائلین کو انصاف فراہم کرنے میں مدد گار ثابت نہیں ہوسکتا ۔ اس لئے نئے آنے والے وکلاءکو چاہےے کہ وہ محنت اور لگن سے سائلین کو انصاف کی فراہمی کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ممبر پنجاب بار کونسل شمشاد احمد باجوہ نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے شروع ہونے والے ”بار ووکیشنل کورس “کے دوسرے اور تیسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بار ووکیشنل کورس میں سابق سول جج عدنان صفدر کھوکھر، سابق صدر شوکت علی چوہدری نے نئے آنے والے وکلاءکو تفصیلاً وکالت کے متعلق بریفنگ دی اور انہیں کریمنل ،فوجداری مقدمات میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کیسز کی تیاری کے متعلق آگاہ کیا۔ ممبر پنجاب بار کونسل شمشاد احمد باجوہ نے بتایا کہ پنجاب بار کونسل کی طرف سے ”بار ووکیشنل کورس“ کو وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے لئے لازمی قرار دے دیا گیا ہے او ر کورس مکمل کرنے والے وکلاءکو پنجاب بار کونسل کی جانب سے لائسنس جاری کیا جائے گا۔ سابق سول جج چوہدری عدنان صفدر کھوکھر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کورس میں حصہ لینے والے طلباءے خطاب کیا اور انہیں دیوانی قانون کے بنیادی اصولوں پر لیکچر دیا۔

Leave a reply