ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺکی تقریبات جاری۔

0
34

ننکانہ صاحب: رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام صوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺبڑی عقیدت و احترم سے منایا جارہا ہے جس کے تحت ضلعی انتطامیہ ،محکمہ صحت ،تعلیم ،بہبودآبادی ودیگر محکموں کی زیر اہتمام محافل میلادمصطفیﷺ،کانفرنس ،نعتیہ مقابلوں و تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے، آمد پیغمبر اکرم ﷺ سے جہالت ،گمراہی اور گناہوں کی پستیوں میں ڈوبے انسانوں کو سچائی ، علم،نیکی،امن و محبت اور طہارت و پاکیزگی کا راستہ ملا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتطامیہ کے زیراہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺکے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین واربرٹن میں محفلِ میلاد مصطفیﷺکا انعقاد کیا گیاجبکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیرکے ضلعی دفتر میں شان رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین واربرٹن میںمنعقدہ محفل میلادمصطفیٰ میں قرآن خوانی، ہدیہ درودوسلام اور سرکار دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت کے گلدستے پیش کیے گئے۔اس موقع پر کالج پرنسپل بلقیس اخترنے خصوصی شرکت کی۔ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ کے تحت منعقدہ محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ میں کالج ہذا کی طالبات، اور کالج اسٹاف سمیت ٹیچرز کی بڑی تعداد نے عقیدت و احترام سے شرکت کی۔ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بلقیس اختر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات اپنی زندگیوں کو سیرت البنی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق گزاریں کامیاب زندگی گزارنے کا ایک سنہری اصول یہ ہے کہ ہم اپنے تمام امور میں رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کی پیروی کریں ،اس سے ہی دنیا و آخرت میں سرخروئی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ نے رنگ و نسل کی تمیز اور برتری کا معیارختم کر کے معاشرے میں عدل و انصاف کو رواج دیا اور عورتوں اور بچوں کو عزت دی جس سے ایک فلاحی معاشرے کا قیام ممکن ہوسکا حضور اکرم ﷺسے محبت دین حق کی شرط اول ہے ، حضور نبی کریم ﷺ کودونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ کالج پرنسپل بلقیس اختر نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طالبات کی کردار سازی پر پوری توجہ دیں اور انہیں مفید شہری بنانے میں اپنی تمام صلاحیتیں وقف کریں کیونکہ اساتذہ ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں مدد و معاون ہو سکتے ہیں۔اس موقع پر مقررین نے آزادی اظہار کے نام پر کی جانے والی گستاخی کی مذموم حرکت کو ناقابل معافی ،ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا اختتام پاکستان کی ترقی و خوشحالی،شہدا کے درجات کی بلندی مسلم امہ کے اتفاق و اتحاد دردوسلام اور خصوصی دعا سے ہوا۔

Leave a reply