ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ

0
38

ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
صوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺبڑی عقیدت و احترم سے منایا جارہا ہے۔جس کے تحت ضلعی انتطامیہ ،محکمہ صحت ،تعلیم ودیگر محکموں کی زیر اہتمام محافل ،کانفرنس ،نعتیہ مقابلوں و تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان کی خصوصی ہدایت پرمیلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ بڑی عقیدت و احترم سے منایا جارہا ہے جس کے تحت ضلع بھر میں محافل میلادمصطفی کا انعقاد کیا جارہاہے جبکہ تحصیل اور ضلعی سطح پر سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر نعتیہ اور تقریری مقابلے بھی جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے 13نومبر سے ضلع بھر میں جاری ہفتہ شان رحمت العالمین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ آمد پیغمبر اکرم ﷺ سے جہالت ،گمراہی اور گناہوں کی پستیوں میں ڈوبے انسانوں کو سچائی ، علم،نیکی،امن و محبت اور طہارت و پاکیزگی کا راستہ ملا،ضلع ننکانہ صاحب میں تمام مذاہب اور مسالک کی موجودگی میں امن کمیٹی کی فضا قائم ہے ، تمام مسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنا اپنا کردار ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے بتایا کہ تحصیل لیول اور ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے نعتیہ اور تقریری مقابلوں میں ضلع بھر کے سکولوں اور کالجوں کے طلباءوطالبات حصہ لے رہے ہیں۔

Leave a reply