دنیا کے کئی نامور کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کرچکے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سیزن 9 کو یارد گار بنانا چاہتا ہے اور اس کیلئے تیاری جاری ہیں، سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان سپر لیگ9( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے-
باغی ٹی وی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، ٹیم ڈائریکٹر معین خان اور ٹیم مینجمنٹ نے پی ایس ایل 9 کے لیے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا،شین واٹسن سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل 4کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھلاڑی کی حیثیت سے پی ایس ایل 3 اور 5 میں بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔
https://x.com/TeamQuetta/status/1732380353753419860?s=20
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں اور اسی وجہ سے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بحیثیت کوچ بہترین انتخاب ہیں مجھے امید ہے واٹسن کے تجربے سے کھلاڑی فائدہ اٹھائیں گے اور ٹیم کو بے حد فائدہ ہو گا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے اسٹار اسپنر تبریز شمسی باقاعدہ طور پر پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا حصہ بن گئے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاونٹ سے اس خبر کی تصدیق کی گئی تھی، ٹویٹ میں کہا گیاتھا کہ تبریز شمسی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے سائن کرلیا ہے،پروٹیز اسپنر نے پچھلا پی ایس ایل کراچی کنگز کی فرنچائز کی طرف سے کھیلتے ہوئے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
https://x.com/thePSLt20/status/1731976712920141855?s=20
علاوہ ازیں انگلینڈ کے ٹوم کیڈمور،جیسن رائے ، الیکس ہیلز، افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، جنوبی افریقہ کے رائلی روسو،،انگلش کرکٹر ٹام کوہلر،انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی، ریسی وین ڈر ڈیوسن سمیت ٹی ٹوئنٹی کے بڑے نام ڈرافٹ کا حصہ بن چکے ہیں، پاکستان سُپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جس میں 254 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لیں گے۔