اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کااعلان

0
111
staet bank

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کااعلان کر دیا

شرح سود ساڑھے20سے کم ہو کرساڑھے 19فیصد کر دی گئی ہے ، گورنراسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں دوبارہ مانیٹری پالیسی کو دیکھا جائے گا ،مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے ، مہنگائی میں مسلسل کمی ہورہی ہے ،مہنگائی 38سے کم ہو کر12.6فیصد پر آگئی ہے،پچھلے ماہ کی مہنگائی 22.6فیصد پر تھی ، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئی ہے

گورنر سٹیٹ بینک کےمطابق امپورٹ کے بل میں اضافہ ہورہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، بیرونی سرمایہ کار مالی سال 2024 میں 2.2 ارب ڈالر منافع لے کر گئے، مالی سال 23 میں بیرونی سرمایہ کار 30 کروڑ ڈالر لے کر گئے تھے، بیرونی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0 سے 1 فیصد کے درمیان رہے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب ڈالر سے کم رہے گا، مالی سال 24 میں 24.5 ارب ڈالر وقت پر ادا کیے، مالی سال 2025 میں 26.20 ارب کی بیرونی ادائیگیاں ہیں، مجموعی ادائیگیوں میں 4 ارب ڈالر سود اور 22 ارب اصل ہے، مجموعی ادائیگیوں میں 16.3 فیصد کمرشل اور دو طرفہ قرض رول اوور ہوں گے۔

Leave a reply