شریف فیملی جان بوجھ کر میاں صاحب کی زندگی سے کھیل رہی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مسعود مغل نے کہا ہے کہ شریف فیملی میں اقتدار کی جنگ عروج پر ہے۔ شریف فیملی اقتدار کی خاطر نواز شریف کی مبینہ جان لیوا بیماری سے کھیل رہی ہے ،اس وقت جھگڑا نواز شریف کی جانشینی کا ہے۔ شہباز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کے بعد پارٹی کو وہ چلائیں اور مریم نواز سمجھتی ہیں کہ پارٹی چلانا ان کا حق ہے ،اس کھنچا تانی میں نواز شریف کی زندگی کو مبینہ جان لیوا بیماری کے ہاتھوں داو پر لگایا جا رہا ہے۔.

عامر مسعود مغل کا مزید کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف اور مریم نواز میاں نواز شریف کی صحت اور علاج کے بارے میں مخلص ہہں تو انہیں ایک منٹ ضائع کئیے بغیر نواز شریف کی ضمانت کے عوض شورٹی بانڈز دے دینے چاہئیں، لیکن اقتدار کی خاطر بھائ اور بیٹی دونوں میاں صاحب کی مبینہ جان لیوا بیماری سے مذاق کر رہے ہیں ،شہباز شریف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ میاں صاحب علاج کے بہانے ملک سے باہر جائیں اور پھر واپس نہ آئیں تا کہ وہ پارٹی اپنی مرضی سے چلا سکیں.

عامر مسعود مغل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کسطرح نواز شریف کو بغیر کسی شورٹی بانڈ کے بھیج سکتی ہے جبکہ وہ ایک کرپشن کے کیس میں سزا یافتہ ہیں اور اس کے علاوہ ان پر اربوں روپے کرپشن کے کیس چل رہے ہیں۔ میاں نواز شریف اگر علاج کروا کر واپس آنا چاہتے ہیں تو میاں شہباز شریف اور مریم نواز کو شورٹی بانڈز جمع کروا کروا چاہئیے،اسحاق ڈار کا کیس پوری قوم کے سامنے ہے علاج کے بہانے ملک سے فرار ہوئے اور آج تک واپس آنے سے گریزاں ہیں۔ صورتحال سے یوں لگتا ہے کہ یا تو نواز شریف واقعی بیمار نہیں ہیں اور شریف فیملی بیماری کے نام پر صرف سیاست کا گندا کھیل کھیل رہی ہے اور اپنا ووٹ بینک بچانا چاہتی ہے، یا پھر دوسری صورت یہ ہے کہ شریف فیملی جان بوجھ کر میاں صاحب کی زندگی سے کھیل رہی ہے۔ ہر دو صورتوں میں شریف فیملی انتہائ مکروہ اور گندا سیاسی کھیل کھیل رہی ہے۔۔میاں صاحب کیلئے بھی آج عبرت کا مقام ہے جس فیملی کیلئے وہ سب کچھ کررے رہے آج وہ ان کی مبینہ جان لیوا بیماری پر سیاست کا گندا اور مکروہ کھیل کھیل رہے ہیں.

عامر مسعود مغل نے مزید کہا کہ تحریک انصاف صاف شفاف اور ساف ستھرے احتسابی عمل پر یقین نہ رکھتی ہوتی تو آج وفاقی کابینہ صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف صاحب کو علاج کیلئیے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دیتی،بہرحال گیند اب شریف فیملی کی کورٹ میں ہے پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح شریف فیملی نے نواز شریف کی مبینہ جان لیوا بیماری کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے اور اس کو اپنے مکروہ سیاسی عزائم کیلئے استعمال کر رہی ہے۔

Shares: