شہباز شریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف،حمزہ شہبازاوردیگرکے خلاف وعدہ معاف گواہوں کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا .

درخواست گزارشاہد رفیق اور آفتاب محمود نے کہا کہ حمزہ شہباز سمیت دیگر کی کرپشن میں سہولت کار کا کردار ادا کیا،عثمان انٹرنیشنل نامی کمپنی سے رقوم شریف فیملی کے اراکین کو منتقل کیں، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، درخواست ضمانت منظور کی جائے،

شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

واضح رہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفقی کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا ،نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،

دونوں ملزمان نے ایک ارب کے لگ بھگ منی لانڈرنگ کی، ملزم آفتاب محمود کے بیان کے مطابق اس نے یوکے و دیگر کمپنیوں سے شریف فیملیز کو بھاری رقوم منتقل کیں،آفتاب محمود نے اعتراف کیا کہ اس نے بے نامی افراد کے نام پر ٹی ٹیز بھی بھجوائیں،

چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ حسن،حسین نواز،سلیمان شہباز،علی عمران اشتہاری مجرم ڈکلیئر ہوچکےہیں، حسن،حسین نواز،سلیمان شہبازواپس نہ آئےتوجائیدادیں ضبط ہوسکتی ہیں،

شہباز شریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے کتنے پیسے بھیجے گئے؟ نیب نے رپورٹ جمع کروا دی

Shares: