شریف خاندان مسلسل نیب کے ریڈار پر،عباس شریف کا بیٹا بھی طلب

0
109

شریف خاندان کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے شریف برادران کے بھتیجے کو بھی طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں احتساب کے ادارے نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی طلب کر لیا ہے، نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں یوسف عباس کو 23 جولائی کو نیب لاہورمیں پیش ہونے کا کہا گیا ہے،

نیب نے یوسف عباس سے چودھری شوگر ملز کے حصص کی خریدوفروخت اور مالکان کا ریکارڈ بھی مانگا ہے، شمیم شوگرملزکی انویسٹمنٹ اورقرضوں کی تفصیل بھی نیب نے طلب کرلی ہیں۔ نیب نےیوسف عباس سے کچھ سوالات بھی طلب کئے ہیں جن میں درآمد کی گئی چینی کے عوض ملنے والی رقوم کی تفصیلات اورچینی کی قیمت کیسے وصول کی گئی؟ کس کس ملک سے چینی کےعوض کتنے پیسے آئے؟

واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں.

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق، سلمان رفیق، شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار ہیں، رانا مشہور، احسن اقبال، خواجہ آصف کے خلاف نیب میں انکوائریز چل رہی ہیں.

Leave a reply