وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق، وزیراعظم نے صدر السیسی کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے حالیہ پاک بھارت بحران میں مصر کے تعمیری کردار کو سراہا اور اسے خطے میں امن کے فروغ کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے دسمبر 2024 میں قاہرہ میں ہونے والی ڈی-ایٹ سربراہی کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے مصر کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوران گفتگو مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جب کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

مصری صدر نے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکا میں تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار، مظاہرے

روس کا خارکیف پر بڑا حملہ، ڈرون، میزائل اور بمباری سے 3 افراد ہلاک، 22 زخمی

پاکستان میں مسلح کارروائیاں جہاد نہیں، ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے گی، افغان امیر کا فتویٰ

وفاقی بجٹ 10 اور سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا

عیدالاضحی پر پنجاب کلین اپ آپریشن شروع، آلائشوں کی فوری تلفی اور جدید نگرانی کا نظام فعال

Shares: