وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف ہونے والا "بنیان مرصوص” آپریشن سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر نگرانی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق خواجہ آصف بھی کر چکے ہیں۔
باغی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور میں ان لوگوں کو کیوں جواب دوں جو 9 مئی کو ہونے والے واقعات کو فالس آپریشن قرار دیتے رہے؟ علیمہ خان تو مسلسل یہ دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ فوج اور مودی کے درمیان گٹھ جوڑ ہے، اور پی ٹی آئی والے اسے جعلی جنگ کہتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کا بیانیہ پاک بھارت کشیدگی کو "ٹوپی ڈرامہ” قرار دیتا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میں ان لوگوں کو کیوں جواب دوں جو ملک اور افواج کے لیے زہر قاتل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے حکومت وفاق میں ہو یا پنجاب میں، پالیسی وہی چلتی ہے جو نواز شریف طے کرتے ہیں۔نواز شریف ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں اور پاک بھارت کشیدگی کے دوران انہوں نے خود آپریشن کی نگرانی کی، جب کہ شہباز شریف نے فوج کو مکمل اختیارات دیے تھے۔
دوسری جانب اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی میں ایک بار پھر "غنڈہ ایکٹ” کا تذکرہ ہوا۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ حکومت غنڈہ ایکٹ متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ 8 تحریک التوا محکمہ سے جواب موصول ہونے تک ملتوی کر دی گئیں۔
ایوان کا ایجنڈا مکمل ہونے پر پینل آف چیئرپرسن راجہ شوکت بھٹی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا۔
پاکستان اسکواڈ میں تبدیلی،وسیم جونیئر آؤٹ، عباس آفریدی کی واپسی
بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک
ننکانہ: باغی ٹی وی کے احسان اللہ ایاز کو بہترین صحافتی خدمات پر بابا گورونانک یونیورسٹی کا اعزاز








