مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

0
47
State Bank of PAkistan

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کردیا ، اضافے کے بعد شرح سود 21 فیصد پر پہنچ گئی اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح 35.4 فیصد ہو گئی

واضح رہے کہ 2 مارچ کو گزشتہ اجلاس میں نو رکنی کمیٹی نے شرح سود میں تین سو بیسسز پوئنٹس کا اضافہ کیا تھا، اسٹیٹ بینک کا موجودہ پالیسی ریٹ بیس فیصد ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد شرح سود میں تین فیصد اضافہ ہوا اور شرح سود 17 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہوگئی تھی

شرح سود میں اضافے کے بعد پی ٹی آئی رہنما سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح دگنی سے بھی زیادہ زیادہ ہوگی نہ جانے یہ پی ڈی ایم کی حکومت کیوں جھوٹے لارے دے رہی ہے قوم کو،

تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا کر 21 فیصد کر دی۔ حکومت معیشت کا پہیہ روکنے کے علاوہ اب تک کوئی حل نہیں دے سکی۔ معاشی بحران سنگین سے سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔ اس شرح سود کے ساتھ رہا سہا کاروبار بھی بند ہو جائے گا۔ بیروزگاری میں ہوشربا اضافہ ہو گا۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

حکومت صدارتی حکمنامہ کے ذریعے چیف جسٹس کو جبری رخصت پر بھیجے،امان اللہ کنرانی

9 رکنی بینچ کے3 رکنی رہ جانا اندرونی اختلاف اورکیس پرعدم اتفاق کا نتیجہ ہے،رانا تنویر

چیف جسٹس کے بغیر کوئی جج از خود نوٹس نہیں لے سکتا،

Leave a reply