وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے.
اینڈریوز ایئر بیس پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلی عہدیدار نے استقبال کیا. وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ.وزیرِ اعظم کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے. وزیرِ اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملاقات امریکی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ہوگی، جہاں صدر ٹرمپ وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔ اس دوران مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ اور مسئلہ کشمیر بھی ایجنڈے میں شامل ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات ہوچکی ہے۔
ایشیا کپ 2025 کا بڑا معرکہ، پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے
پیٹرولیم ڈویژن کی قطر سے ایل این جی درآمد موخر کرنےکی تجویز
برطانیہ، ہر بالغ کے لیے لازمی ڈیجیٹل شناختی کارڈ کا اعلان متوقع
گنڈاپور نے پی ٹی آئی جلسے سے قبل ساڑھے 9 کروڑ روپے خرچ کر دیے