وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، چاہے جنگ ہو، زلزلہ یا تباہ کن سیلاب، ترکیہ ہمیشہ مدد میں پیش پیش رہا۔
اسلام آباد میں ترکیہ کے 102 ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے جمہوریہ ترکیہ کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ دونوں ممالک کے پرچم ایک ساتھ لہرا رہے ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ پاکستانی عوام کے دل ترک بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ عشروں میں ترکیہ نے غیرمعمولی ترقی کی ہے، جدید ترکیہ کمال اتاترک کی بنیادوں پر قائم ہوا جبکہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت نے ملک کو ترقی، استقلال اور قیادت کی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، دونوں ممالک مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور آج معاشی، تذویراتی اور دفاعی تعاون میں بھی مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ نے 2010 کے سیلاب میں پاکستان کی بھرپور مدد کی اور ترک صدر طیب اردوان نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہسپتال، تعلیمی ادارے اور مکانات تعمیر کرائے۔ انہوں نے غزہ اور کشمیر کے عوام کی حمایت پر بھی ترک صدر کا شکریہ ادا کیا
کراچی میں ای چالان مہم ، 11 ہزار سے زائد چالان، 5 کروڑ سے زائد جرمانے
پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ایڈمرل نوید اشرف
کرم میں 7 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، کیپٹن نعمان سمیت 6 جوان شہید








